کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے چھاپہ مار کر دہشت گردوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کے الزام میں دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، لاڈھی فیوچر کالونی میں دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے لانڈھی کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزموں فراز اور نظام کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزم دہشت گردوں کو کارروائی کے لئے اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔ ملزم مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب قائد آباد فیوچر کالونی میں اے این پی کے مقامی رہنما عزیز خان کے گھر پر دہشت گردوں نے دستی بم حملہ کیا جس میں عزیز خان زخمی ہو گئے۔