کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی کو دہشت گردوں کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہاں اردو بولنے والوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ اب تک ہمارے تین ایم پی اے اور سینکڑوں کارکن قتل کیے جا چکے ہیں۔
ہم انصاف کے لیے کون سا دروازہ کھٹکھٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تحفظ فراہم کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔