کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اہل سنت کے رہنماوٴں کے گھروں کے باہر دستی اور کریکر بموں سے حملے کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن مسلم آباد میں جماعت اہل سنت کے رہنما مفتی احمد علی شاہ کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ ہوا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مفتی احمد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز نامعلوم شخص نے فون پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن ہی کے علاقے قائد عوام کالونی میں اے این پی کے مقامی عہدیدار کے گھر کے باہر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم پھٹ نہیں سکا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔