کراچی (جیوڈیسک) عالمی امیچیور اسنوکر چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی چار رکنی اسنوکر ٹیم کراچی سے لٹویا روانہ ہو گئی، اٹھائیس نومبر سے شروع ہونیوالی عالمی چیمپین شپ میں محمد آصف اعزاز کا دفاع کریں گے۔
پاکستانی اسنوکر ٹیم کو عالمی امیچیور اسنوکر چیمپین شپ میں شرکت کے لئے بالآخر ویزے مل ہی گئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے محمد آصف اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب شامل ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ رواں سال بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے اور جیت کر وطن واپس لوٹیں گے۔