کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب چوروں نے نجی بنک کی اے ٹی ایم نکال لی ، سیکورٹی گارڈ کے سائرن بجانے پر ملزم فرار ہو گئے۔ زمانے کے انداز ایسے بدلے کہ ہر شعبے میں جدت آ گئی۔
نیپا چورنگی کے ایک نجی بنک میں انوکھا انداز اختیار کیا ، بنک سے متصل نصب اے ٹی ایم ہی نکال لی۔
سیکورٹی گارڈ نے صورتحال کو بھانپ کر سائرن بجا دیئے۔سائرن بجے تو چور اے ٹی ایم سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔