کراچی: تین روزہ پولیو مہم شروع، پانچ لاکھ بچون کو قطرے پلائے جائینگے

Polio

Polio

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی ، مہم کے دوران پانچ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم شہر قائد کے بارہ ٹاؤنز کی چھیالیس یونین کونسلوں میں شروع کی گئی ہے جو بیس اگست تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے پانچ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ بیشتر یونین کونسلوں میں رضا کار ٹیمیں اور سیکورٹی عملہ تاخیر سے پہنچا۔