کراچی (جیوڈیسک) وزارت نجکاری نے کراچی کوتین سو میگاواٹ بجلی غیر قانونی طور پر دینے کا انکشاف کیا ہے۔ سینیٹ ک قائم کمیٹی برائے پانی و بجلی کی ذیلی کمیٹی نیغیر قانونی طور پر اضافی بجلی دینے پرتشویش کا اظہار کیا ہے سینیٹ ک قائم کمیٹی برائے پانی و بجلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی زیرصدارت ہوا۔ کمیٹی کو کیای ایس سی کی نجکاری سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزارت نجکاری نیکمیٹی کو بتایاک کے ای ایس سی کو ساڑھیتین سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی لیکن دو ہزار آٹھ سیکے ای ایس سی کو ساڑھے چھ سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ کابین ڈویژن اور وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بھی کے ای ایس سی کو مراعات دینے کی منظوری نہیں دی گئی۔ ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ پانی وبجلی کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی۔