کراچی : تین بیٹوں اور باپ سمیت 12 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد کارروائیاں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں۔ شہرمیں تین بیٹوں اور باپ سمیت 12 افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی کو کارنامہ قرار دیتے کے ساتھ ہی کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ ایک بار پھر آن ہو گیا۔ پیر کے دن کا آغاز ہی خون کی ہولی سے ہوا۔

جب لیاری کے علاقے کلا کوٹ کی جھٹ پھٹ مارکیٹ میں چناچاٹ بیچنیوالے 55 سالہ عبدالشکور اس کے دو بیٹوں 20 سالہ عابد اور 24 سالہ زاہد کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ گلستان جوہر بلاک 17 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے تین افراد کی بوریوں میں بند لاشیں ملیں۔ پولیس نے مقتولین کو اغوا اوربدترین تشدد کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

جامعہ کراچی کے مرکزی گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا پیرآباد اور ماڑی پورروڈ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔