کراچی (جیوڈیسک) ٹمبر مارکیٹ کراچی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ نے درجنوں آشیانے جلا دیئے۔ کاروبار تباہ ہوا تو کئی گوداموں کے مالک بھی سڑک پر آ گئے۔ زخم ایسا کہ شاید کبھی نہ بھرے لیکن ملک ریاض مسیحائی کا فرض نہیں بھولے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے متاثرہ خاندانوں کو فی کس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ متاثرین ٹمبر مارکیٹ کے زخموں پر مرہم رکھنے والے چیئرمین بحریہ ٹاؤن اس سے قبل زلزلہ، سیلاب متاثرین اور متاثرین تھر کی بھی دل کھول کر امداد کر چکے ہیں۔
ڈاکوؤں نے ایدھی سنٹر میں واردات کی تو بھی سب سے پہلے عبدالستار ایدھی کی مدد کو پہنچے۔ بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے بھی۔