کراچی میں آج سے 13 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو گی

Karachi

Karachi

کے ای ایس سی نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرانے کی تیاری کر لی، آج سے شہر میں 13 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ کے ای ایس سی نے حکومتی اداروں پر بھاری واجبات اور اسکی عدم ادائیگی کا جواز بنا کر شہر قائد کے باسیوں کو بجلی کی بد ترین بندش کے عذاب میں مبتلا کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں پر 84 ارب روپے کے واجبات ہیں جس نے ادارے مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس پورے جھگڑے کا باقائدگی سے بجلی کا بل ادا کرنے والے شہریوں، تاجروں اور صنعتکاروں کا کیا قصور ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے کئے کی سزا انہیں دی جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی اور کے جرم کی سزا انہیں دینا سراسر ناانصافی، ادارے کا غیر قانونی اور اس کی اپنی ہی پالسی کے خلاف ہے۔