کراچی ( (عاصم ایاز)) قائد کے شہر کراچی میں آج پھر لہو کی ہولی کھیلی گئی ہے۔دہشت گردی کے تازہ واقعات میں ڈاکٹر اور سگے بھائیوں سمیت مزید 14 افراد کو قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق دو بھائی ہاکس بے روڈ پر اور ڈاکٹر عابد نارتھ ناظم آباد میں کلینک پر نشانہ بنے۔
ایک شخص بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق ہوا۔ کراچی کے علاقے گلبہار پیتل گلی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،گارڈن چڑیا گھر کے قریب سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جن کی شناخت پینتالیس سالہ مولا بخش اور اٹھائیس سالہ بلال کے نام سے ہوئی، پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،نارتھ کراچی سیکٹر ٹومیں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کر دی جس سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
سولجر بازار میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب علی الصبح کار ساز کے قریب نجی کالج کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔