کراچی میں آج بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں آج بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت شاہد شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پولیس کانسٹیبل تھا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ کامران کو قتل کردیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ س کے علاوہ پولیس نے میٹھادر میں لیاری گینگ وار ملزمان سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔