کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی آج بھی ہیٹ و یو کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد ہے، شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر میں کہر ہے۔