کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
تھر کے علاقوں میں آج بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ جنوب مشرقی پنجاب میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دبائو کے سسٹم نے شمال کی جانب رخ کرلیا ہے جس کے باعث تھر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ جنوب مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کراچی میں درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی ہوا 5 سے 7 ناٹ کی رفتار سے چلے گی جس کے باعث سمندری ہوا نہیں چلے گی۔
بالائی سندھ میں موسم گرم رہے گا۔ بالائی سندھ کے علاقوں میں بھی درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔