کراچی میں آج بازار اور اسکول کھلیں گے، ٹرانسپورٹ چلے گی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں صورتحال معمول پر آگئی ہے اور آج تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج شہر بھرکے اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔ پٹرول پمپ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام پٹرول پمپس کھول دیے گئے ہیں۔

گڈز ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ تجارتی مال کی رسدشروع کردی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پرآگئی ہے جبکہ آج بازار بھی معمول کے مطابق کھولے جائیں گے ۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ عباس ٹاون کے ذمے داروں کی عدم گرفتاری کے خلاف غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا اور پر امن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاتھا۔

کراچی میں خورشید بیگم میموریل ہال میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے تاہم پر امن احتجاجی تحریک چلانے اور عباس ٹاون سانحے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ برقرار ہے۔