کراچی :آج پیٹرول پمپ، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند رہیں گے

Strike

Strike

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر نجی اسکول ایسوسی ایشن، تاجروں اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج اسکول، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن خالد شاہ کے مطابق آج سندھ بھر کے تمام نجی اسکول بند رہیں گے چیئرمین سی این جی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی کہا ہے کہ وہ سی این جی اسٹیشن بند رکھیں گے۔

نائب صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ آج شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھیں گے، چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کے مطابق شہر میں کاروبار بند رکھا جائے گا۔ صدرگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن خالد خان نے کہا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک گڈز ٹرانسپورٹ بند رکھیں گے جبکہ جامعہ کراچی کے تحت آج ہونیوالے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔ اسی طرح لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ اداروں میں نرسنگ کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔