کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
سرکاری حکام کے مطابق شہر میں امن وامان کی صورت حال پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا، وزیر داخلہ چودھری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر کراچی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے، سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔