کراچی میں آج یونیورسٹیوں اور کالجوں کے پرچے ملتوی

Universities

Universities

کراچی (جیوڈیسک) لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی گرفتاری کے بعد کراچی میں آج تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹروں نے بھی صورتحال دیکھتے ہوئے سڑکوں پر گاڑیاں لانے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ اور گیس اسٹیشن بند ہیں۔ انٹرمیڈیٹ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے۔ ڈاوٴ یونیورسٹی اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان کے تحت ہونے والے بھی تمام پرچے ملتوی کردیے گئے۔

جبکہ جامعہ کراچی، وفاقی جامعہ اردو، جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے تحت آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ آج صورتحال دیکھ کر گاڑیاں چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شہر کے بیش تر علاقوں میں پیٹرول پمپ اور گیس اسٹیشن بند ہیں۔