کراچی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Toll Plaza

Toll Plaza

کراچی (جیوڈیسک) ٹول پلازہ کے قریب ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ٹول پلازہ کے قریب پولٹری فارم سے آنے والا ٹرک اچانک الٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں سینکڑوں مرغیاں موجود تھیں جنہیں سپلائی کیا جانا تھا۔

تاہم ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔