کراچی : ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ جاری

Tomato, Onion

Tomato, Onion

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کی اونچی اڑان تاحال جاری ہے۔ زرعِی پالیسی کے فقدان نے عوام کے لئے روزمرہ استعمال کی ان سبزیوں کا حصول مشکل تر بنا دیا ہے ۔ لال ٹماٹروں کے دام سنتے ہی عوام کے چہرے سرخ ہونے لگے ۔ کراچی میں سستے ہونے والے ٹماٹر ایک بار پھر مہنگے ہونے لگے۔

دو روز کے دوران فی کلو ٹماٹر 40 روپے اضافے سے 160 روپے کلو ہوگئے ۔ رہی سہی کسر پیاز نے پوری کر دی جو کہ 80 سے 100 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سپلائی کم ہونے سے ہولسیل مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر مہنگے ہوئے ، زرعی ملک ہونے کے باوجود آئے روز کسی نہ کسی سبزی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی ناقص زرعِی پالیسی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔