کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی، 25روپے فی کلو ہوگیا

Tomatoes

Tomatoes

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ٹماٹر کی کراچی سبزی منڈی آمد شروع، ہول سیل سطح پر ٹماٹر کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 25 روپے کلو ہوگئی ہے۔صدر کراچی سبزی منڈی حاجی شاہ جہاں نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ٹماٹر کی آمد کے بعد اس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آج سبزی منڈی میں ٹماٹر کی 15 کلو کی پیٹی کی ہول سیل قیمت 100 روپے کمی کے بعد 400 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ ادھر پیاز کی قیمتوں میں بلوچستان اور پنجاب سے آمد کے بعد بھارت سے اس کی درآمد بند کر دی گئی ہے۔

پیاز کی ہول سیل سطح پر قیمت 25 سے 30 روپے کلو ہے، حاجی شاہ جہاں کے ملک میں پیاز کی قلت پورا کرنے کے لیے بھارت سے تقریبا ڈھائی لاکھ ٹن پیاز کی درآمد کی گئی تھی۔