کراچی: ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

Tomatoes

Tomatoes

کراچی (جیوڈیسک) ٹماٹر کی فی کلو قیمت نے ہاف سنچری مکمل کرلی دو دن کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہجہان کے مطابق گزشتہ دو روز کے ٹماٹر کی ہول سیل قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹماٹر کی نئی ہولسیل قیمت 30 سے 35 روپے کلو ہوگئی ہے جسکی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ہیں جس کی وجہ سے ریٹیل سطح پر ٹماٹر 20 روپے اضافے سے 50 روپے کلو ہوگئے ہیں۔

اسکے علاوہ آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت 30 روپے پر مستحکم ہیں جبکہ بھنڈی 80 روپے کلو ،مٹر 50 روپے اور کھیرا بھی 50 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی اور کھیرا کی قیمتیں بھی شارٹیج کی وجہ سے قیمتیں دگنی ہوگئی ہے۔