کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی اور امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔
وزیر اعلی ہاس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے سید قائم علی شاہ کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال خاص طور پر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی رینجرز نے وزیراعلی سندھ کو رینجرز کی جانب سے سنٹرل جیل کراچی میں سرچ آپریشن سے متعلق بھی بریفنگ دی۔