کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی صنعتی ایریا کی تولیہ فیکٹری میں شام سات بجے لگنے والی آگ پر امدادی ٹیموں نے پانچ گھنٹے بعد قابو پا لیا۔
پولیس کے مطابق آگ فیکٹری سے متصل جھاڑیوں میں لگی تھی جس نے تیز ہواؤں کے باعث فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔
آگ بجھانے کے عمل کے دوران بیشتر گاڑیوں کا پانی بھی ختم ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ریسکیو عمل متاثر ہوا۔ فیکٹری مالکان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کے خاکستر ہو گیا۔