کراچی کے تاجر 30 سال سے بھتہ دے رہے ہیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتے کا مسئلہ آج کا نہیں، یہاں کے تاجر 25، 30 سال سے بھتا دے رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 2002 سے 2007 تک کا دور آئیڈیل نہیں تھا، اس دور میں رہا کئے گئے جرائم پیشہ افراد آج تک دوبارہ نہیں مل سکے۔