کراچی: کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والانے سینئر صحافی امتیاز فاران پر تحریک انصاف کے رہنماء مسرور سیال کی جانب سے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاجر الائنس کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر حملہ اور ان کی تذلیل ناقابل برداشت ہے، تحریک انصاف صحافیوں پر تشدد کرنے کاعمل بند کرے ، تحریک انصاف کے رہنماءوں نے کھلے عام بد معاشی کرنا شروع کر دی ہے،جب صحافیوں کو ہی یہ کچھ نہیں سمجھتے تو عام آدمی تو ان کے لیے کیڑے مکوڑوں کی طرح ہے ۔ کبھی عام لوگوں کو روڈ پر سر عام تشدد کا نشانہ بناتے ہیں تو کہیں صحافیوں پر کیمروں کے سامنے تشدد کرتے ہیں ، کراچی تاجر الائنس سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے صدر امتیا ز فاران پر تحریک انصاف کے رہنماء مسرور سیال کے تشدد کی پر زور مذمت کرتی ہے ، مسرور سیال نے امتیاز فاران پر حملہ جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لیئے کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کے بعد اب مسرور سیال کی اس حرکت نے تحریک انصاف کی اصل حقیقت کھول کر رکھ دی ہے، ان کی بھیانک چہر ہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
نیوز چینل ایسے لوگوں کو اپنے پروگراموں نے نہ بلایا کرے جو صحافت کا کھلا گھوٹنے اور آزادی حق رائے کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں اور سچائی سننے اور اس کو برادشت کرنے کی ہمت نہیں کررکھتے ، انہو ں نے کہا کہ کراچی تاجر الائنس صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف نوٹس لیں اور بھرپور کاروائی کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھا م کی جاسکے، تحریک انصاف جب عوا م کو کچھ ریلیف نہیں دے گی اور ان کے مسائل کو حل نہیں کرے گی تو صحافی جو کہ ایک عام آدمی کی آواز ہوتا ہے وہ تو سوالات اٹھائیں گے اور تمام حکومتی اراکین صحافیوں اور عوام کے سوالات دینے کے پابند ہیں ، اگر تحریک انصاف عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو اقتدار چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلی جائے اور عوام کا پیسہ اور وقت ضائع نہ کرے، انہوں نے کہا کہ کراچی تاجر الائنس صحافیوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی ، اگر تحریک انصاف کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ زیادتیوں اور تشدد کا سلسلہ نہ رکے تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔