کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے تاجروں نے شہرمیں جاری بے امنی کا ذمہ دارصوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر وفاق نے اب بھی اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی تو پاک فوج سے قیام امن کے لئے مداخلت کی درخواست کریں گے۔ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نے کراچی میں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال اور ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کرتی ہے۔
جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے سنگین حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت سے فوری طور پر کراچی میں مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وفاق کی خاموشی کی صورت میں پاک فوج سے قیام امن کے لئے مداخلت کی درخواست کی جائے گی ،جمیل احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ پوری تاجر برادری کراچی میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سندھ اسمبلی کا گھیراو کرے گی۔