کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جمعرات کی صبح دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ پہلا واقعہ لانڈھی 36 بی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک، جبکہ دس افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسرا حادثہ ماڑی پور نادرن بائی پاس کے قریب پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور نادرن بائی پاس کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔