پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو عید کے دنوں میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے تعلیم و خواندگی نثار احمد کھوڑو نے کراچی میں ہونے والے ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے ڈی جی ٹریفک سے وارڈنز کی موجودگی اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کے لائحہ عمل کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ڈی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک عملے کو مصروف شاہراہوں پر مقر ر کرکے ناکارہ ٹریفک سگنلز کو فوری طور پر درست کیا جائے۔