کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

Ehtisham Ahmad

Ehtisham Ahmad

گارڈن (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مزار قائد ٹریفک چوکی پر تعینات مقتول احتشام کو گزشتہ صبح سویرے اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قریب موجود عمارتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون مقتول پولیس اہلکار کی رشتہ دار بتائی جاتی ہے۔

مقتول اہلکار احتشام احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جو 2007 میں ٹریفک پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔