کراچی ٹریفک پولیس کے تمام اہلکاروں و افسران کی کورونا ویکسینیشن

 Traffic Police

Traffic Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ٹریفک پولیس کے تمام اہلکاروں و افسران کو کورونا ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس اقبال دارا کے مطابق شہر میں محکمہ کے 100 فیصد افسران و اہلکاروں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے جب کہ 6812 کی نفری میں سے 1272 اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کی دوسری خوراک لگنا باقی رہ گئی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد پورا محکمہ ویکسینیٹڈ ہو جائے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وبا کے پیش نظر 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن ہے۔