کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں ٹریفک پولیس ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگئی اور ملیر کالا بورڈ کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ملیر کالا بورڈ کے مقام پر ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے بعد اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس پی ملیر کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت اے ایس آئی ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جارہا ہے جسے نشانہ بنایا گیا۔
ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ مقتول اہلکارنے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی جو ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا جسے راستے میں روک کر اس کے سر میں گولی ماری گئی۔