کراچی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، اسکوارڈن لیڈر تنویراحمد شہید

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سپر ہائی وے پر گڈاپ سٹی تھانے کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں اسکوارڈن لیڈر تنویر احمد شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق طیارہ کراچی سے 30 کلومیٹر دور گڈاپ میں گر کر تباہ ہوا، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سپرہائی وئے پر گڈاپ سٹی تھانے کے قریب برفت گوٹھ میں فضائی حادثے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی کے بعد جہاز کے ملبے کو وہاں سے منتقل کردیا گیا۔