کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 21 فروری کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کر دیا

Karachi Transport

Karachi Transport

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 21فروری کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کی کال دی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ 21 فروری کا احتجاجاً بند رہے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھاری جرمانے کی ادائیگی کے باوجود گاڑیاں 4 روز تک ریلیز نہیں کی جاتیں۔