کراچی: ٹرانسپورٹرز اور گورنر سندھ میں مذاکرات آج پھر ہوں گے

Governor Sindh

Governor Sindh

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والے مذاکرات آج دوبارہ ہوں گے جس میں غیر حاضر وزارتوں کے سیکرٹریز کے ساتھ معاملات طے ہونےکے بعد ہڑتال جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گورنر سندھ عشرت العباد کے زیر صدارت گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے ہونےوالا اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری شریک نہ ہوئے جس کی وجہ مذاکرات بے نتیجہ رہے جس کے بعد مذاکرات آج تک ملتوی کردیئے گئے۔

اجلاس میں معاملات طے ہونے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے گورنر سندھ اور کمشنر کراچی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔