کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کئی ہائی ٹینشن لائنیں بیک وقت ٹرپ کرنے سے 90 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، سات گھنٹے گذرنے کے باجود کئی علاقوں کی بجلی بحال نہیں ہوئی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بحالی کا عمل جاری ہے. شہر قائد میں رات ساڑھے تین بجے کئی ہائی ٹینشن لائنیں بیک وقت ٹرپ کرنے سے 90 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
جس کے باعث شاہراہ فیصل، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، اورنگی ٹائون، سائٹ، بلدیہ سمیت دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق باسٹھ میں سے بارہ فیڈر ٹرپ ہوجانے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔عید کی تعطیلات کے باعث بجلی کی بحالی کے عمل میں تاخیر ہوئی۔