کراچی : ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق

Accident

Accident

کراچی (جیوڈیسک) مائی کلاچی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ناصر اور مہہ جبیں کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں جو کہ سندھی کلچر ڈے منانے ساحل سمندر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔