کراچی : ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد،عورت جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرداور عورت جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی۔کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شجاع الدین اور روبی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔

لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور نے فرار ہو نے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ جبکہ مشتعل افراد نے ٹرک کو آگ لگا دی جس کے باعث ٹرک میں لوڈ سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔