کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد گرفتار

Terrorist

Terrorist

کراچی (جیوڈیسک) لیاری آگرہ تاج میں کرائم برانچ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کرائم برانچ شاہجہاں خان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 کلو دھماکا خیز مواد ،3 رپیٹر،ایس ایم جی اور پستول برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں نجم الدین عرف نجیب ازبک باشندہ ہے۔

گرفتار ملزمان نے پشاور میں پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔ ایس ایس پی شاہجہاں خان کا کہنا ہے کہ ملزموں کا کمانڈر طارق آفریدی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب آپریشن میں مارا گیا۔

ملزمان آپریشن کے ڈر سے کراچی میں چھپے ہوئے تھے ۔ ملزموں کے مزید ساتھیوں کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔