کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ رات گارڈن کے علاقے میں لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے شبے میں پولیس عبدالرحمان اور آصف نامی شخص کی تلاش میں قائد آباد،لانڈھی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں مشتبہ افراد منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں اور مقتولین سے بھی رابطہ میں تھے۔