کراچی میں منگل سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، منگل کی شام سے کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ان ہوائوں کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 اور زیادہ سے زیادہ 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ منگل کو ایران سے ہوا کے کم دبائو کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔