کراچی: کچھی برادری ڈیڑھ ماہ بعد لوٹ آئی، گھر نہ پہنچ سکی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی لیاری میں کشیدہ حالات کی وجہ سے بدین نقل مقانی کرنے والے افراد ڈیڑھ ماہ بعد واپس لیاری تو آ گئے لیکن اب تک اپنے گھر جانے سے قاصر ہیں اور ایک کمیونٹی سینٹر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بدین سے ڈیرھ ماہ بعد گزشتہ روز کراچی آنے والے کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اب تک اپنے گھروں پر نہیں جا سکے۔

بہت سے لوگ لیاری میں ہی ایک کیمونٹی سینیٹر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں پر ابھی تک قبضہ ہے اور حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی سیکورٹی کے اقدامات نہیں کیے گئے۔ بہت سے افراد ایسے ہیں جو بدین میں بارش کے دنوں میں کھلے آسمان تلے بیٹھے رہنے کی وجہ سے جلدی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔