کراچی: دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں اسٹیل ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر ساڑھے گیارہ میں پولیس مقابلہ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

اسٹیل ٹائون لنک روڈ پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم مارا گیا، ہلاک ہو نے والا ملزم سحری کے اوقات میں شہریوں سے لو ٹ مار کی وارداتیں کیا کرتا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔