کراچی (جیوڈیسک) آج صبح شہر میں دو بچوں میں پولو وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد کراچی میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بارہ ماہ کے احمد اور خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی سولہ ماہ کی لائبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال میں اب تک سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔
جن میں سے دس کیسز کراچی سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ایک برس کا احمد لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی کا رہائشی ہے، جبکہ سولہ سالہ لائبہ کا تعلق تحصیل باڑا خیبر ایجنسی سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔