کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بیس لاکھ تارکین وطن کا موجود ہونا جرائم کی جڑ ہے، پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کرے اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر کو روکا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قبائلی علاقوں سے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کریں اور صوبے میں غیرقانونی مدارس کی تعمیر کو بھی روکا جائے۔ کراچی اور حیدرآباد شہر کے ہر ایک داخلی و خارجی پوائنٹ پر موثر چیکنگ نظام قائم کیا جائے۔