کراچی (جیوڈیسک) حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں القاعدہ کی جانب سے امریکی قونصلیٹ اور دوست ممالک کے قونصل خانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ قومی سلامتی کے ادارے نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خفیہ خط میں اس خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے امریکی قونصلیٹ اور دیگر سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت اور انٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے بعد امریکی قونصلیٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
سادہ لباس اہلکار سفارتخانوں کے باہر سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔