کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ اور بیٹی جاں بحق، ایک زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں باپ اور بیٹی جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیاری میں دو گروپوں میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ شروع ہو گئی، پیر آباد میں پولیس نے نو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک بارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے چالیس سالہ امین اور اس کی چودہ سالہ بیٹی ماہم جاں بحق ہو گئی۔

لاشوں اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ادھر لیاری کے علاقے کلری میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران کمیلہ سٹاپ کے قریب کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پیرآباد تھانے کی حدود میں واقع اسلامیہ کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے نو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔