کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں آج موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائدی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیو مہم کے دوران کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گڈاپ، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاوٴن، اورنگی ٹاوٴن، سائٹ، بن قاسم ،لانڈھی، صدر اور گلبرگ ٹاوٴن کی متعلقہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہو گی۔