کراچی کی خبریں 23/11/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات میں افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کے اعادے پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایسا اسی صورت ممکن ہے جب عالمی برادری پاکستان کی حیثیت و اہمیت کو تسلیم کرے اورپاکستان کی سول و ملٹری انتظامیہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرنے کے ساتھ دنیا کے امن کیلئے خطرہ بننے والے بھارت و اسرائیل جیسے ممالک کو امتیاز و اہمیت دینا چھوڑ دے اور پاکستان کے امن پسند و دہشتگردی کیخلاف فعال کردار کو تسلیم کرنے کے ساتھ بھارت کے جارحانہ کردار کا اعتراف بھی کرے جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دہشتگردی کی بنیادی وجہ وہ استحصال ہے جو مایوسی کو جنم دیکر عسکریت پسندی اور غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر دہشتگردی کی جانب مائل کرتی ہے اسلئے اگر عالمی و محب وطن قومی قوتیں ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے پر عملدرآمد کے ذریعے استحصالی نظام کو اصلاحی ‘ اشتراکی اور فلاحی نظام میں تبدیل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تو پاکستان امن و اخوت اور ترقی و خوشحالی کے اعتبار سے دنیا کی آئیڈیل ریاست میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بنگلہ دیش آج بھی بھارتی مکتی باہنی کے حصار میں مقید ہے‘ جی کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مذہبی و جنگی جنونیت کے ذریعے دنیا کے امن و مستقبل کو بربادی کی جانب دھکیلنے کیلئے مصروف کار بھارت کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والےبھارتی ساختہ سپرسونک انٹرسپیٹر میزائل کے کامیاب تجربے اور بی جے پی رہنما وگورنر آسام پی بی اچاریا کی جانب سے ہندوستان کو صرف ہندو¶ں کیلئے قرار دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ بھارت میں موجود مسلمانوں اور دیگر اقلیتوںکا جان و مال اور مستقبل بھارت میں مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکا ہے بالخصوص کشمیر اور جونا گڑھ کے مسلمانوںکوبھارتی جنونیت و جارحیت سے بچانے کیلئے مثبت ومو¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ جونا گڑھ پاکستان کا آئینی حصہ ہے اور کشمیر کے عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ۔سورٹھ ویر نے 1971ءمیں حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کی جدوجہد کرنے والے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری علی حسن مجاہد اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادرکو بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم پر پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش آج بھی بھارتی حصار میں ہے اور بھارتی ایجنسی را کی ایماءپر بنگلہ دیشی پالیسیوں کی تشکیل اس کے مستقبل کیلئے خطرناک ثابت ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اختیار واقتدار میں اب وہی رہیگا جو عوام سے مخلصی کا ثبوت دیگا ‘ سولنگی اتحاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )طویل عرصہ بعد ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عدلیہ کی حب الوطنی اور عوام سے خلوص کا مرہون منت ہے وگرنہ اقتدار پر قابض استحصالی عناصر کسی طور بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اپنے اختیارات کی تقسیم نہیں چاہتے تھے گوکہ صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی قوانین سازی کے ذریعے بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر اپنا تابع بنالیا ہے پھر بھی اس نظام کی بحالی اور عوام کے منتخب نمائندوں کی ان میں موجودگی سے کسی نہ کسی حد تک عوامی مسائل کے حل کی توقع ضرور ہے ۔ یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں عوام کی بھرپور شمولیت اور حق رائے دہی کے استعمال پر سولنگی برادری سمیت تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی ۔ امیر سولنگی نے آزاد حیثیت اور پارٹی ٹکٹوں پر منتخب ہونے والے تمام سولنگی و دیگر نمائندوں سے دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام استحصال و کرپشن کی روایت سے بیزار ہوچکے ہیں اور اب اختیار و اقتدار میں وہی رہے گا جو عوام سے محبت کا ثبوت مخلصانہ جدوجہداور دیانتداری کے ساتھ عوامی مسائل و خدمت کے ذریعے دیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دھاندلی کے بل پر اقتدار کی طوالت آمریت کا باعث بنتی ہے‘ راجونی اتحاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے سندھ اپوزیشن الزامات کوصادق قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے کہا کہ حکمران طبقات نے شراکت اختیار کے خوف سے طویل عرصہ بلدیاتی انتخابات سے فرا ر اور پھر عدلیہ ہاتھوں ان کے انعقاد پر مجبور ہونے کے بعد بلدیاتی نظام کو اپنی مرضی و منشاءکے فارمیٹ میں ڈال کر بے اختیار بنانے کے باوجود انتخابات کے دونوں مراحل میں بھرپور دھاندلی کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی بیڈ گورننس اور عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے سے مکمل طور پر آگا ہ ہیں مگر دھاندلی کے بل پر اقتدار کی طوالت ہمیشہ آمریت کا باعث بنتی ہے اسلئے حکمرانوں کے کردار و اعمال ملک میں جلد آمریت کی موجودگی کی کا اشارہ دے رہے ہیں۔