کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ پیرس اور برسلز جیسے حملے اصل میں یورپ اور امریکہ کے شکستہ حالات کی منظر کشی ہے، یہ کسی بھی طرح کی انتہاپسندی کی وجہ سے نہیں ہوئے بلکہ مغرب کی معاشرتی برائیوں کا نتیجہ ہیں، یہ بیماریاں اتنی بڑھ چکی ہیں کہ ان کا علاج ممکن نہیں ہے، یونان کے بعد دیگر یورپی ممالک بھی زوال پذیر ہونگے اور مسلسل تنگ دستی اور معاشی دباء کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی بیروزگاری یورپی باشندوں کے لئے تباہی کا ممبہ بن چکی ہے۔
زندگی اور موت ان کے لئے نفسیاتی جنگ بن کر سامنے آئی ہے اور مسلسل خوف نے یورپی ممالک کے باشندوں کو زہنی مریض بنا دیا ہے، اگر فلسطین اور کشمیر میں ہزاروں مسلمانوں کی شہادت پر مغرب کو افسوس نہیں ہوتا ہے تو پھر ہم بھی یورپ اور امریکہ کی تباہی پر ما شا ء اللہ اور سبحان اللہ کہیں گے اور اس کی بربادی کی دعا پر آمین کہیں گے، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ٹرین کاروان بسلسلہ چہلم غازی ممتاز قادری شہید کے حوالے سے منعقدہ صوبائی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ محسوس ہا رہا ہے کہ یورپ کو درد ہوا ہے۔
یورپ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اس کے معاشرتی بگاڑ کے باعث ہے اسے کسی صورت مسلمانوں سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے، دنیا مقافات عمل ہے جو عمل یورپ نے دنیا بھر میں مسلم مملک میں شروع کیا وہی تباہی صلیب کی کوکھ میں جنم لے چکی ہے،انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ٹرین کاروان بسلسلہ چہلم غازی ممتاز قادری شہید کے حوالے سے منعقدہ صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ غازی ممتاز قادری کے چہلم کے لئے انجمن طلبہ اسلام کا ٹرین کارواں دو مختلف ٹرین سے راولپنڈی پہنچے گا، تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، کثیر تعدار میں طلبہ کا کارواں میں شامل ہونا انجمن طلبہ اسلام پر اعتماد کی علامت ہے، کراچی سے گھوٹکی تک مختلف یونٹ سے مزید طلبہ شامل ہونگے، نبیل مصطفائی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کا ٹرین کارواں اصل میں تربیتی قافلہ ہے جو طلبہ و نوجوانوں کو سفر میں مختلف تربیتی نشستوں سے آراستہ کر کے انہیں ناموس رسالتۖ کے دفاع کے لئے تیار کرنا ہے۔